لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آئین اور چیف جسٹس سے یکجہتی کیلئے آج شام ایک گھنٹے کیلئے عوام سے باہر نلنے کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جب کوئی قوم آزادی حاصل کرنےکاجذبہ پیداکرلیتی ہےتوکوئی اس خیال کونہیں روک سکتا، آئین اور چیف جسٹس کیساتھ کھڑےہونےکیلئےہرایک کو شام5.30 بجے گھروں سے نکلنا چاہیے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کی خاطرآپ نےباہرنکلناہے اور آپ نےبتاناہےآپ چیف جسٹس اورآئین کےساتھ کھڑےہیں۔
جب ایک قوم اپنی آزادی کیلئے خود میں اس قسم کی تڑپ، جذبہ اور ولولہ پیدا کرلیتی ہے تو دنیا کی کوئی فوج، کوئی طاقت اس خیال کو نہیں دبا سکتی جس کا وقت آن پہنچا ہو! دستور اور چیف جسٹس آف پاکستان سے یکجہتی کےاظہار کیلئے ہر پاکستانی ساڑھے پانچ (5:30pm) بجے اپنے گھر سے نکلے! pic.twitter.com/0qYgNN5AzS
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 6, 2023
خیال رہے پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جارہی ہے ،عمران خان کی قیادت میں ریلی گڑھی شاہو پہنچ گئی ہے۔