تازہ ترین

میں تو جیل چلا جاؤں گا، کیا یہ اس کا ردعمل برداشت کرلیں گے، عمران خان

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میں تو جیل چلا جاؤں گا، کیا یہ اس کا ردعمل برداشت کرلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گرفتاری سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میرے اوپرقاتلانہ حملہ ہواہے،، یہ میری دوسری زندگی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں تو جیل چلا جاؤں گا، کیا یہ اس کا ردعمل برداشت کرلیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے کیونکہ الیکشن کمیشن ان کے ساتھ کھڑا ہے، پنجاب اور کے پی میں تاریخ کی جانبدار ترین نگران حکومتیں بنائی گئی ہیں۔

یاد رہے عمران خان نے پی ٹی آئی ترجمانوں کے اجلاس میں دعویٰ کیا تھا کہ میرےقتل کیلئے2پیشہ ورقاتلوں کورقم دیدی گئی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی قتل کیلئےجنوبی وزیرستان سے 2 لوگوں کو ٹاسک دیا گیا میرے پاس اس منصوبےکےتمام ثبوت موجود ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ جتنی مرضی کوشش کرلیں مجھ پر دباؤ نہیں ڈال سکتے۔

Comments

- Advertisement -