اشتہار

مقدمات کا اندراج : عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے درج مقدمات خارج کرانے کے لئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ، جس میں کہا مقدمات میں عمران خان کیخلاف تادیبی کارروائی سے اداروں کو روکا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹوں اور مقدمات کے اندراج کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے، جس میں عمران خان نے عدالت سے درج مقدمات خارج کرنے کی استدعا کی۔

- Advertisement -

درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کےخلاف روز مقدمات درج ہو رہے ہیں ،عدالت کارکنان کی نظر بندیوں اور گرفتاریوں کو روکنے کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہائیکورٹ عمران خان کیخلاف درج تمام مقدمات کاریکارڈ طلب کرے اور مقدمات میں عمران خان کیخلاف تادیبی کارروائی سے اداروں کو روکا جائے ساتھ ہی گرفتاری سےقبل نوٹس دینےکی ہدایت کی جائے۔

درخواست میں وفاق،الیکشن کمیشن،وزیراعظم،وزیرداخلہ،نگران وزیراعلیٰ ، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اےاورپیمراکوبھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بتایا کہ عمران خان کیخلاف انتقامی اقدامات پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیاہے،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات بھی عدالت کےسامنےرکھی ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ رہنماؤں وکارکنان کیخلاف بدترین کریک ڈاؤن کیخلاف بھی عدالت سےرجوع کرچکے، عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات آئینی حقوق سے یکسرمتصادم ہیں کالعدم قرار دیاجائے، پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف بدترین کریک ڈاؤن کاکوئی قانونی جواز موجود نہیں۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں