جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

عمران خان کی تمام مقدمات کی سماعت ایک ہی جگہ کرنے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے خلاف تمام مقدمات کی سماعت ایک ہی جگہ کرنے کیلیے درخواست دائر کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا کہ پنجاب میں درج تمام مقدمات کی سماعت ایک ہی جگہ کی جائے، درخواست گزار کے خلاف پنجاب بھر میں مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے، عدالتوں میں پیشی کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی پیشی کے دوران دیگر سائلین اور ان کے کیسز کی سماعت پر بھی فرق پڑتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں