اشتہار

‘عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حلف نامہ دے دیا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صدر لاہور ہائی کورٹ بار اشتیاق احمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حلف نامہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار اشتیاق احمدخان کی میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں انہیں حلف نامہ دینے کو کہا جوعمران خان نے دیا۔

اشتیاق اے خان کا کہنا تھا کہ عمران خان 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گے، عمران خان نے ملاقات میں اٹھارہ مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی تحریری یقین دہانی کرائی ہے، یہ حلف نامہ میں لیکر سی سی پی او کے پیش کرنے آیا انہوں نے ملنے سے انکار کردیا

- Advertisement -

صدر لاہور ہائی کورٹ بار نے بتایا کہ کوئی ملنے کو تیار نہیں یہ ملک ان حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا، اب یہ معاملہ عدالت اور ان آفیشلز کا ہے ، ملک اس وقت خون ریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک سےجاری ویڈیوپیغام میں کہا تھا کہ میں نے انتشارسےبچنےکےلئےانڈر ٹیکنگ دی، جب اٹھارہ مارچ تک میری ضمانت تھی توپھرایسا کیوں کیاجارہاہے، یہ دوبارہ آپریشن کی تیاری کررہے ہیں، جیسے زمان پارک فتح کرنے آرہے ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں