اشتہار

عمران خان کو اسٹریچر پر عدالت لے آئیں، لاہور ہائیکورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ زیادہ سےزیادہ یہ ہےکہ عمران خان چل نہیں سکتے آپ انہیں اسٹریچر پر لےکر آجائیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی تو وکیل غلام عباس نسوانہ نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ عمران خان کی میڈیکل گراؤنڈ پرحفاظتی ضمانت دائرکی ہے میڈیکل رپورٹ درخواست کےساتھ لگائی گئی ہے عمران خان کوچلنےپھرنے میں شدید دشواری ہے اس لیے عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ ہم یہاں بیٹھے ہیں انھیں لے آئیں قانون سب کے لیے برابر ہے اس حوالے سے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے ہیں۔

- Advertisement -

عدالت نے کہا کہ آئی جی کو حکم دیتے ہیں وہ اپنی حفاظت میں عمران خان کو پیش کریں قانون سب کے لیے برابر ہے پہلےعمران خان سرنڈر کریں اس کے بعد کیس سنیں گے۔

وکیل نے کہا کہ زمان پارک سےیہاں تک آنےکیلئےعمران خان کو حفاظت چاہیے جس پر عدالت نے عمران خان کو 8 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی اپنی حفاظت میں عمران خان کو پیش کریں۔

وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے پوچھا عمران خان کےوکیل کہاں ہیں؟ جس پر معاون وکیل نے بتایا کہ عمران خان کےوکیل راستےمیں ہیں۔

عمران خان کی جانب سےبطور وکیل فواد چوہدری پیش ہوئے تو عدالت نے فوادچوہدری کو بات کرنے سے روک دیا۔
معاون وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی میڈیکل گراؤنڈ پرحفاظتی ضمانت دی عمران خان صحت کے مسائل کی وجہ سےعدالت نہیں آپار ہے۔

عدالت نے وکیل سے مکالے میں کہا کہ آپ بیان حلفی دیں کہ صبح عمران خان کولےآئیں گے جس پر وکیل نے جواب دیا ہم یہ بیان حلفی نہیں دے سکتے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ عمران خان کو اسٹریچر پر لےکر آجائیں۔ وکیل نے کہا کہ یہ ڈاکٹر کا کام ہےکہ وہ بتائےکہ وہ آسکتےہیں یانہیں لیکن ہم ویڈیولنک کے ذریعے عمران خان کی پیشی کرا سکتےہیں جس پر عدالت نے جواب دیا کہ یہ فیور کر سکتے ہیں کہ کل کیس کو سن لیں آپ حفاظتی ضمانت پرقانون اوراس حوالے سے میرے فیصلے پڑھ کرآئیں۔

عدالت نے عمران خان کے وکلا کو تیاری کیلئے مہلت دے دی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں