تازہ ترین

کرپشن کے پیسوں پر پلی بگڑی مریم کے ججز پر حملے شرمناک ہیں ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مریم کےججز پر حملے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا یہ سب انتخابات سے بچنے کیلئے آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم اوربگڑی ہوئی مریم کے ججز پر حملے شرمناک ہیں، ججز پر حملے کا مقصد آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتخابات سے بھاگنا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا سپریم کور ٹ پرحملہ کرکے فیڈریشن کو نقصان پہنچا رہے ہیں، پاکستان میں جنگل کے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ‘پی ڈی ایم کی قیادت نے ہمیں چیلنج کیا، ہمیں چیلنج کیا گیا ہم انتخابات چاہتے ہیں تو کے پی اور پنجاب اسمبلیاں تحلیل کردیں، اب جب ان کا مقابلہ ہوا تو وہ انتخابات سے گھبراتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ یہ جانتے ہیں کہ ان کا انتخابات میں خاتمہ ہو جائے گا، اس لیے یہ سب سپریم کورٹ کے ججوں کو بدنام کر رہے ہیں،یہ سب انتخابات سے بچنے کیلئے آئین کی خلاف ورزی کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

Comments

- Advertisement -