اشتہار

سی ٹی ڈی نے عمران خان کو طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ انسداد دہشتگرد (سی ٹی ڈی) اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو طلب کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان سمیت رہنماؤں کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا جس میں انہیں مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ تمام افراد کے خلاف 18 مارچ واقعے پر دو مقدمے قائم کیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی نے عمران خان، مراد سعید، عامر کیانی، امجد نیازی، راجہ خرم، علی امین گنڈاپور، شبلی فراز، اسد عمر، ڈاکٹر شہزادد وسیم، فرخ حبیب، عمر ایوب، حماد اظہر، اسد قیصر اور حسان خان نیازی کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم کے سی ایس او عاصم بھی تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں طلب کیے گئے ہیں۔

نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام افراد شامل تفتیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں، عدم پیشی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں