تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’پنجاب اور وفاق میں کمزور مینڈیٹ ملا تو مزاحمت کریں گے‘

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں کمزور مینڈیٹ ملا تو مزاحمت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹی وی پروڈیوسرز کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سے معیشت قابو میں نہیں آنی اس وقت ملک 90 فیصد ڈیفالٹ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان نے 200 ارب روپےکی زمین فروخت کی، 200ارب روپےکی فروخت کاکسی نےنوٹس نہیں لیا ہمارے دور میں بہترین خارجہ پالیسی تھی کبھی کسی کا امریکا میں ایسا استقبال نہیں ہوا جیسا میرا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق برطانوی وزیراعظم نے ہماری ماحولیات کی پالیسی کی تعریف کی ہماری حکومت میں کورونا پالیسی کو سراہا گیا، اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے امید ہے موجودہ آرمی چیف شفاف انتخابات کرائیں گے حسین حقانی کو ہماری حکومت کے خلاف استعمال کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -