اشتہار

میرے پاس کھیلنے کیلیے ابھی بہت سے کارڈز باقی ہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے پاس کھیلنے کے لیے ابھی بہت سے کارڈ باقی ہیں، جب کھیلوں گا تو پی ڈی ایم کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔

زمان پارک میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں توڑ پھوڑ سے متعلق سنجیدہ آوازیں آ رہی ہیں، پارٹی کی موروثی سیاست کے خلاف پہلی آواز چوہدری نثار نے بلند کی۔

عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم مکمل فیل ہو چکی ہے ان کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ساری تباہی کا ذمہ دار ہے، ہرگزرتے دن کے ساتھ پی ڈی ایم مشترکہ طور پربے نقاب ہو رہی ہے، انہوں نے مشترکہ طور پر عوام کے وسائل کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا۔

- Advertisement -

متعلقہ: ملک انتخابات میں تاخیر کا کسی طور متحمل نہیں، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے نااہل کر بھی دیا تو لوگ پی ٹی آئی کے نظریے کو ووٹ دیں گے، انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ بھی ہوا تو سڑکوں پر احتجاج کا آپشن زیرِ غور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں