تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

لکھ کر دیتا ہوں توشہ خانہ سے کوئی چیز غیر قانونی طور پر نہیں لی، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم کو لکھ کر دیتا ہوں کہ توشہ خانہ سے کوئی چیز غیر قانونی یا غیر اخلاقی طور پر نہیں لی۔

عمران خان نے آج اپنے خطاب میں کہا کہ توشہ خانے سے نواز شریف اور آصف علی زرداری نے غیر قانونی فائدے اٹھائے، بڑی بڑی گاڑیاں نکال کر لے گئے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کو جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور سندھ کے الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے، یہ ممجھے توشہ خانہ اور فنڈنگ کیس میں نااہل کروا کر راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی نے آج اپنے خطاب میں یہ بھی بتایا کہ وہ 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیں گے جس کے بعد 70 فیصد پاکستان الیکشن کی حالت میں چلا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 70 فیصد ملک الیکشن موڈ میں جائے گا تو فیصلہ کرنا ہوگا کہ الیکشن کرانے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمارے ایم این ایز قومی اسمبلی جا کر کہیں گے کہ ہمارے استعفے قبول کیے جائیں، موجودہ صورتِ حال میں الیکشن نہیں کرائے تو ملک میں انتشار بڑھے گا۔

Comments

- Advertisement -