اشتہار

پاکستان کے معاشی بحران کیلئے سرجری کرانے کی ضرورت ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کےمعاشی بحران کیلئےسرجری کرانےکی ضرورت ہے، اگر پی ٹی آئی اقتدار میں واپس آئی تو ہم گھریلو اصلاحات کو ترجیح دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی اخبارفنانشل ٹائم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےمعاشی بحران کیلئے سرجری کرانےکی ضرورت ہے کیونکہ کم آمدنی والے ممالک پر قرضوں کا بوجھ بےقابوہوچکا ہے۔

ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان اصلاحات کے بغیر قرضوں کی ادائیگیوں کے چکر سے نکلنے کی جدوجہد کر رہا ہے، پاکستان کا قرض بڑھ رہا ہےاورمعیشت آہستہ آہستہ سکڑرہی ہے۔

- Advertisement -

عمران خان نے بتایا کہ میری جماعت کانقطہ نظر ہے،ہم نے سوچنا شروع کر دیا کہ ہم پھنس گئے ہیں، پاکستان اپنےبدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور آئی ایم ایف 7 ارب ڈالر پروگرام بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک اس وقت ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے دوچار ہے، غیر ملکی ذخائر 4.2ارب ڈالر رہ گئےجو ایک ماہ سے بھی کم درآمدات کیلئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی اقتدار میں واپس آئی تو ہم گھریلو اصلاحات کو ترجیح دیں گے، پی ٹی آئی کی ٹیم حکمت عملی بنا رہی کہ ملکی اخرات سے کیسےنمٹیں گے، آئی ایم ایف کیساتھ کیسے بیٹھیں اورانہیں قرضوں کی ادائیگی کاطریقہ دیاجا سکے۔

قرضوں کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ غیرملکی قرضوں پر طے شدہ ادائیگیاں 2023میں محصولات کے 47 فیصد کے برابرہیں، اگر ڈالر کی آمدنی میں بہتری نہیں آئے گی تو ڈالر میں ادائیگیاں کیسے ہوں گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ مجھے قانونی چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت انتخاب لڑنے سے روک سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں