تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

عمران خان کی زیرِ صدارت پنجاب کے صوبائی وزرا کے اجلاس ہوا جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، عثمان بزدار، میاں اسلم اقبال ،راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں پنجاب کی آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال اور اسمبلی کی تحلیل اور اعتماد کے ووٹ پر گفتگو کی گئی۔ اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ اور اگلے الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت کی گئی۔

عمران خان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اعتماد کا ووٹ عدالتی فیصلے سے مشروط ہے، ہمیں اعتماد کے ووٹ کے لیے تیاری کرنی ہے، ہر وزیر اپنی ڈویژن کے اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطے میں رہے گا، ہم اسمبلی تحلیل کریں گے اس میں کوئی دو رائے نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سازشی ٹولہ اسلام آباد کے بعد کراچی کے بلدیاتی الیکشن سے بھی بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے، انہیں معلوم ہے کہ عوام نے انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے بعد ہم الیکشن کے لیے عوام کے پاس جائیں گے، ملک کے مسائل کا حل نئے الیکشن اور عوامی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت ہی دے سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -