تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

محسن نقوی کی بحیثیت وزیراعلیٰ تعیناتی :عمران خان نے مشاورت کے لئے سینئر رہنماؤں کو طلب کرلیا

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے محسن نقوی کی بحیثیت وزیراعلیٰ تعیناتی پر مشاورت کے لئے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے سینئررہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ، جس میں عمران خان محسن نقوی کی بحیثیت وزیراعلیٰ تعیناتی پر رہنماؤں سےمشاورت کریں گے۔

عمران خان پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کےبعد پریس کانفرنس بھی کریں گے، اس کے علاوہ محسن نقوی کی بحیثیت تعیناتی چیلنج کرنے کیلئے پی ٹی آئی سینئر وکلا کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما کل سے الیکشن کمیشن کے باہر مظاہروں پر بھی عمران خان کو بریفنگ دیں گے۔

یاد رہے محسن نقوی کے نگران وزیراعلیٰ بننے پر تحریک انصاف اور پرویزالہی نے سخت ردعمل دیا ، عمران خان نے فیصلے کے خلاف سخت احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے آج پورا پلان بے نقاب کرنےکااعلان کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تقرری مسترد کردی تھی اور کہا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلےکےمطابق پلی بارگین کرنیوالاعوامی عہدے کااہل نہیں۔

بعد ازاں تحریک انصاف نے محسن نقوی کے تقررکوسپریم کورٹ میں چینلج کرنے فیصلہ کیا جبکہ پرویزالہیٰ نے بھی محسن نقوی کے تقررکومتنازع اورہراصول کےخلاف قراردیا۔

Comments

- Advertisement -