اشتہار

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج ملک بھر میں طلبہ و طالبات سے خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج ملک بھر میں طلبہ و طالبات سے خطاب کریں گے ، عمران خان کا خطاب بیک وقت ملک بھر کی 29 بڑی یونیورسٹیز، کالجز میں دکھایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے طلبا کوحقیقی آزادی جدوجہد اور قومی نظریے کے فروغ کے عمل میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عمران خان آج دن12 بجےملک بھرکےطلبہ وطالبات سےمخاطب ہوں گے ، عمران خان وڈیولنک پر ملک بھر کے متعدد تعلیمی اداروں میں طلبہ سے خطاب کریں گے۔

- Advertisement -

ملک کے تمام صوبوں پنجاب،خیبرپختونخواہ،سندھ ، بلوچستان ، آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے متعدد تعلیمی اداروں میں خطاب نشرہوگا

عمران خان کا خطاب بیک وقت ملک بھرکی29بڑی یونیورسٹیز،کالجزمیں دکھایا جائے گا ، چیئرمین پی ٹی آئی کے خطاب کا موضوع "قوم کی تعمیر و ترقی میں طلبا کاکردار”ہو گا۔

صوبوں کے تعلیمی اداروں میں عمران خان کاوڈیولنک پرخطاب دکھانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں