اشتہار

عوام اپنا میڈیٹ بچانے کیلیے آج ملک بھر میں باہر نکلیں ،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام اپنا میڈیٹ بچانے کیلیے آج ملک بھر میں باہر نکلیں وہ آج رات 9 بجے احتجاج سے خطاب کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عوام پنجاب میں اپنا مینڈیٹ چوری کرنے نہیں دے گی، عوام اپنا میڈیٹ بچانے کیلیے آج ملک بھر میں باہر نکلیں وہ آج رات 9 بجے احتجاج سے خطاب کریں گے۔

عمران خان نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ جرائم کے بادشاہ زرداری اور شہباز شریف نے این آر او ٹو حاصل کیا اور یہ دونوں اب لوٹی رقم ایم پی ایز خریدنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے کہا کہ زرداری اور شہباز شریف ایسا کرکے قانون کا مذاق اڑا رہے اور آئین کی بے حرمتی کر رہے ہیں لیکن لوگ انہیں پنجاب میں اپنا مینڈیٹ چرانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نےضمنی الیکشن میں ریاستی مشینری سے دھاندلی کی کوشش کی اور جانبدار چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے غیر معتبر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سربراہی کی لیکن باشعور اور پرعزم عوام نے ان کی سازش کو ناکام بنادیا۔

 

پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے ٹوئٹ میں عوام کو پیغآم دیا کہ عوام سے کہتا ہوں وہ باہر نکلیں جیسے17 جولائی کو پنجاب الیکشن کو چوری سے بچایا اب ملک بھر میں احتجاج کے لیے نکل کر مینڈیٹ کا تحفظ کریں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی صورتحال چوروں کے ٹولے، ان کے ہینڈلرز اور الیکشن کمیشن کو واضح پیغام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں