تازہ ترین

عمران خان کی الزام تراشی پر تبصرہ نہیں کریں گے، امریکہ

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ایک قابل قدر پارٹنر ہے، ہم عمران خان کی الزام تراشی کے کھیل پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو قابل قدر پارٹنر قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک پروپیگنڈا اور غلط معلومات ہیں۔

ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کی جانب سے یومیہ بریفنگ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان کے امریکہ پر الزام پر یوٹرن کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا ردعمل واضح تھا انہوں نے کہا کہ میں الزام کے کھیل پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جب سے یہ غلط الزامات سامنے آئے ہیں ہم نے اس کے بارے میں واضح طور پر بات کی ہے، ہم نے مسلسل کہا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ہم کسی بھی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کو دوطرفہ تعلقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

واضح رہے کہ کئی ماہ الزامات کے بعد بھی اگرچہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کو کلین چٹ نہیں دی ہے تاہم انہوں نے قمر جاوید باجوہ کو رجیم چینج سازش کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ سال اپریل میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ان کی برطرفی ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -