اشتہار

عمران خان کی تمام پاکستانیوں سے جیل بھرو تحریک میں شامل ہونے کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تمام پاکستانیوں سے جیل بھروتحریک میں شامل ہونے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سارےپاکستانیوں سے اپیل ہےحقیقی آزادی کیلئےجیل بھروتحریک میں شامل ہوں ، آزاد اور خوشحال پاکستان اس وقت بنے گاجب ریاست بنیادی حقوق کی حفاظت کرےگی۔

عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ جیل بھروتحریک ایک جہاد اور آزادی کا نام ہے، جتنےزیادہ لوگ تحریک کاحصہ بنیں گے اتنی جلدی ہم مقصد حاصل کرسکیں گے،ملک کوحقیقی طورپر آزادکرائیں گے۔

- Advertisement -

خیال رہے تحریک انصاف کی آج سے جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو رہا ہے۔

جیل بھرو تحریک کا آغاز دوپہر دو بجے چیئرنگ کراس، مال روڈ سے ہو گا، یاسمین راشد کی زیرقیادت پی ٹی آئی کا قافلہ جیل روڈسے چیئرنگ کراس پہنچے گا۔

دوبجے عمر سرفرازچیمہ، ولید اقبال اورمرادراس دو سو کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں