اشتہار

عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4 مٸی تک توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں چار مٸی تک توسیع کرتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک روز پیشی کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی ٓئی عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت کے کیس کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز بٹر نے سماعت کی، عمران خان اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

- Advertisement -

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی استدعا کی، وکیل نے کہا کہ عمران خان کو سیکیورٹی کے مسائل ہیں اور سابق وزیر اعظم کی زندگی کو خطرات کے بارے میں دستاویزات بھی پیش کیں ۔

وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالت میں ہر بار پیش ہوتے اور باہر آتے تو نیا مقدمہ درج ہوتا ہے، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ سابق وزرائے عظم اور بھی ہیں، عمران خان نے ایسا کیا کام کیا جس کی وجہ سے انھیں اس لیول کے سیکیورٹی خدشات ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی پر اگر ضمانت خارج ہوتی ہے تو گرفتاری کیسے ہوگی، جس پر عمران خان کے وکیل نے یقین دہانی کرواٸی ایسا ہوا تو وہ خود گرفتاری کرواٸیں گے۔

ڈپٹی پراسکیوٹر نے بتایا کہ پولیس رپورٹ کے مطابق عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، پراسیکیوٹر نے ویڈیو لنک سے حاضری کی استدعا مسترد کرنے کی درخواست کی۔

عدالت نے ایک روز کیلئے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوائی اور عبوری ضمانت میں 4 مٸی تک توسیع کر دی ۔

عدالت نے حماد اظہر، فواد چوہدری میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری کی عبوری ضمانت میں توسیع اور فرخ حبیب کی بھی 4 مئی تک عبوری ضمانت منظور کی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں