اشتہار

شہباز شریف کے ہتک عزت دعوے میں عمران خان کا حق دفاع بحال کرنے کی درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے ہتک عزت دعوے میں عمران خان کا حق دفاع بحال کرنےکی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے دس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کے متعدد مواقع دیے لیکن انہوں نے جواب جمع نہیں کرایا۔

عدالت عالیہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے پاس انصاف میں تاخیر روکنے کے لیے مکمل اختیارات ہیں اور ٹرائل کورٹ نے عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کا درست فیصلہ دیا۔ درخواست گزار ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں کوئی لاقانونیت نہیں ثابت کرسکے۔

- Advertisement -

لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہےکہ عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کا حق دفاع بحال کرنے کی درخوست مسترد کرتی ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے پاناما لیکس میں رشوت کے الزام میں عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

شہبازشریف نے 3 فروری 2022 کو عمران خان کے تحریری جواب کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ اس درخواست پر عمان خان نے اعتراض عائد کیا تھا۔

ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی تاہم ان کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا گیا۔ جواب جمع نہ کرانے پر ٹرائل کورٹ نے عمران خان کا اس کیس میں حق دفاع ختم کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں