لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی روسٹرم پر کی گئی گفتگو سامنے آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے روسٹرم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 28 فروری کو ایکسرے ہونے ہیں صحت یابی کے لیے مجھے دو ہفتے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے تک گاڑی میں بیٹھا رہا کوئی جھٹکا پڑ گیا تو دوبارہ کھڑے ہونے کے لیے تین ماہ لگ جائیں گے۔
"مجھے دو ہفتے چاہیے ہیں۔۔" عمران خان کی روسٹرم پر بات چیت۔۔ جانیے عدالتی کاروائی کا مکمل احوال#ARYNews #ImranKhan #PTI pic.twitter.com/Mi3ISRj4mI
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) February 20, 2023
عمران خان نے کہا کہ ہماری پارٹی کا نام بھی انصاف ہے میں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ تھانہ سنگجانی مقدمے میں لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی تین مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور
جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت منظور کی، عمران خان نے عدالت کے روبرو پیش ہوکرمقدمےمیں حفاظتی ضمانت کی درخواست دی تھی۔
عمران خان اب تھانہ سیکریٹریٹ مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے پیش ہوں گے۔ جسٹس طارق سلیم نے درخواست پر دستخط میں فرق پر عمران خان کو طلب کیا تھا۔