تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کیویز کیخلاف ٹیسٹ میچز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے باہمی میچز میں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں پاک نیوزی لینڈ تاریخی ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں مکمل ہوگئیں پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہو رہا ہے اور باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے لیے دونوں ٹیموں کی تیاریاں بھرپور ہیں۔

اگر دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ میچز کے ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو کیویز کے خلاف شاہینوں کا ریکارڈ شاندار ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 60 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے گرین شرٹس نے 25 جیتے، 14 ٹیسٹ میچز نیوزی لینڈ کے نام رہے جب کہ 21 ڈرا پر ختم ہوئے ہیں۔

شاہینوں نے ملک اور بیرون ملک ٹیسٹ میچ میں پہلی کامیابی نیوزی لینڈ کے خلاف حاصل کی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے1964 میں پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔

کپتان بابر اعظم نئی سیریز میں نئے عزم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کو لے کر میدان میں اتریں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں غلطیاں کیں۔ اب باؤنس بیک کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ، بڑی پابندیاں عائد

کیوی کپتان ٹم ساؤتھی کہتے ہیں کہ پاکستان کیخلاف جیت آسان نہیں ہوگی۔ اچھی پرفارمنس دیں گے۔

Comments

- Advertisement -