تازہ ترین

زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 7.02 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.04 ارب ڈالر ہوگئے ہیں، کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.90 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر میں 9.90 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر 12.10 ارب ڈالر سے بڑھ کر 12.20 ارب ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 دسمبر کو  ختم  ہوئے  ہفتے میں 9 کروڑ  93 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی  زرمبادلہ کے ذخائر  8  دسمبر  تک  12.20  ارب  ڈالر  رہے۔

Comments

- Advertisement -