تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ویمنز ٹی20ورلڈکپ: پاکستان کا مایوس کن آغاز

کیپ ٹاؤن: ویمنز ٹی20ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن کے نیولینڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لئے 150 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور قبل پورا کرلیا، جمیمانے53رنزکی اننگزکھیل کرپاکستان سےفتح چھینی، بھارتی کپتان ہرمن پریت کور 16 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں، ریچا گوش 31 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہیں۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اورنشرح سندھونےایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: بسمہ معروف نے بھارت کے خلاف میچ کو یادگار بنالیا

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کےنقصان پر149رنزاسکورکیے، پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف نے68اورعائشہ نسیم نے43رنزکی اننگزکھیلی۔

بھارت کی جانب سے رادھا یادیو نے دو جبکہ دبتی شرما اور پوجا وسترکار نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

یہ میچ میں پاکستانی مڈل آرڈر بیٹرز عائشہ نسیم کے لئے یادگار رہا جنہوں نے بھارتی بولرز کی درگت بناتے ہوئے 25 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

Comments

- Advertisement -