اشتہار

بھارتی ٹیم تینوں فارمیٹ میں نمبر ون بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دے کر ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارت نے پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

بھارتی ٹیم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹس میں پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔

- Advertisement -

موہالی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، فاسٹ بولر محمد شامی کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

آئی سی سی رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے پوائنٹس 116 ہوگئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر براجمان پاکستانی ٹیم پوائنٹس کی تعداد 115 ہے۔

تیسرے نمبر آسٹریلیا ہے، جس کے پوائنٹس کی تعداد 111 ہے، جنوبی افریقا 106 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

آئی سی سی رینکنگ میں عالمی چیمپئن انگلینڈ 5ویں اور گزشتہ ورلڈ کپ کی رنراپ ٹیم نیوزی لینڈ 6 چھٹے نمبر پر ہے۔

عالمی درجہ بندی میں بنگلادیش 7ویں، سری لنکا 8ویں، افغانستان 9ویں اور ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی نہ کرسکنے والی ویسٹ انڈیز 10ویں نمبر پر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں