تازہ ترین

بھارت کا سرینگر میں اجلاس، بلاول بھٹو کا سخت ردعمل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت سرینگر میں جی 20 اجلاس کرے گا تو میں آزادکشمیر سے اس کے جھوٹ کا جواب دوں گا۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے اعلان کیا ہے کہ جی 20 کا اجلاس سری نگر میں رکھیں گے بھارت نے جی 20اجلاس سرینگر میں رکھا کر پیغام دیا وہ دنیا کا قانون نہیں مانتا۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے کے بھارتی منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ 23 مئی کو سرینگرمیں ٹوارزم ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کرنے کے بھارتی فیصلے کی مذمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مشاورتی فورم وائے 20 سے متعلق 2 دیگر اجلاس بھی مقبوضہ کشمیر میں ہونا پریشان کن ہے، بھارت کا اقدام یواین قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کےاصولوں کی ک خلاف ورزی ہے، پاکستان ان اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کشمیر کی حقیقت کو چھپا نہیں سکتے، کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔

مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل کےایجنڈےپر7دہائیوں سےزیادہ عرصےسےموجودہے، اس طرح کی سرگرمیوں سے کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، بھارت ثابت کررہا ہے کہ وہ عالمی فورم کا رکن بننے کا اہل نہیں۔

Comments

- Advertisement -