اشتہار

ایپل کمپنی کی مزید سرمایہ کاری کیلئے بھارت پُرامید

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ٹیک کمپنی ایپل کی جانب سے آنے والے چند سالوں میں بھارت میں سرمایہ کاری اور برآمدات میں تقریباً تین گنا اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے بھارتی وزیر آئی ٹی کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیک کمپنی ایپل اگلے چند سالوں میں برآمدات کے ساتھ ساتھ بھارت میں دوگنا یا تین گنا زیادہ سرمایہ کاری بھی کرسکتی ہے۔

یہ بات انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر راجیو چندر شیکھر نے نئی دہلی میں ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

- Advertisement -

India sees Apple nearly tripling investment, exports in coming years - ARY  NEWS

راجیو چندر شیکھر نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت یقین ہے کہ ایپل انڈیا کی اس شراکت داری میں سرمایہ کاری، برآمدات اور مقامی افراد کی ملازمتوں کے لیے بہت سارے مواقع موجود ہیں۔

انڈیا سیلولر اینڈ الیکٹرانکس ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2022 سے فروری2023 کے درمیان بھارت سے برآمد کیے گئے تقریباً 9 بلین ڈالر کے اسمارٹ فونز میں سے نصف سے زائد ایپل کے آئی فونز ہیں۔

یاد رہے کہ ایپل نے بھارت میں اپنا پہلا اسٹور کھول لیا ہے، جس کا افتتاح کرنے خود ٹم کک ممبئی پہنچے، بعد ازاں آئی فون کے سی ای او ٹم کک نے مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ مقامی ڈش انجوائے کی۔

Apple India Export: India sees Apple nearly tripling investment, exports in coming  years - The Economic Times

واضح رہے کہ اس وقت آئی فون کو بھارت میں ایپل کے تین سپلائرز اسمبل کر رہے ہیں۔ ایپل چین میں حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے دوران لگائی جانے والی سخت پابندیوں کے بعد سے اپنے پلانٹ بھارت میں لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں