تازہ ترین

شدید دباؤ کام کر گیا، بھارتی ٹیم میں تبدیلی

مسلسل ناقص پرفارمنس پر کے ایل راہول کی جگہ شبھمن گل کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شامل کیے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے شبھمن گل کو کےایل راہول کی جگہ کھلانے پر شدید دباؤ آرہا تھا جس پر ٹیم منیجمنٹ نے نوجوان بیٹر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اندور ٹیسٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے موقع دیا ہے۔

بھارتی وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہول کی خراب فارم بدستور جاری ہے، کے ایل راہول نے آسٹریلیا کے خلاف ناگپور ٹسٹ کے بعد دہلی ٹیسٹ میں بھی مایوس کیا، لیکن سلیکٹرز نے وکٹ کیپر بلے باز پر بھروسہ کرتے ہوئے آخری کے دو ٹسٹ میچوں کے لیے بھی انہین منتخب کیا۔

تاہم ان کی پرفارمنس پر بھارت کے سابق فاسٹ بولر وینکٹیش پرساد نے کے ایل راہول کو آرے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں کاونٹی کرکٹ کھیلنے کی صلاح دی ہے۔

دوسری جانب سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ کے ایل راہول کی حمایت میں پیغام لکھا ہے۔ ہربھجن سنگھ نے لکھا تھا کہ کیا ہم کے ایل راہول کو اکیلا چھوڑ سکتے ہیں؟ اس نے کوئی جرم نہیں کیا، وہ اب بھی ٹاپ پلیئر ہے اور وہ کم بیک کرے گا۔

Comments

- Advertisement -