اتراکھنڈ: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یاتریوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیدارناتھ یاتریوں کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر اتراکھنڈ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
اس حوالے سے مقامی پولیس نے بتایا کہ آرین ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کی ملکیت والے اس ہیلی کاپٹر کو حادثہ کیدارناتھ سے ٹیک آف کے فوراً بعد پیش آیا۔
#WATCH | Uttarakhand: A helicopter carrying Kedarnath pilgrims from Phata crashes, casualties feared; administration team left for the spot for relief and rescue work. Further details awaited pic.twitter.com/sDf4x1udlJ
— ANI (@ANI) October 18, 2022
اہلکار کے مطابق یہ واقعہ ممکنہ طور پر خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تفصیلی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
پشکر سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ ایس ڈی آر ایف (اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس) اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ریسکیو کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
کیدارناتھ ریاست اتراکھنڈ میں ہندو عقیدت مندوں کی طرف سے چلائی جانے والی چار دھام یاترا کا حصہ ہے، جس میں یمونوتری، گنگوتری اور بدری ناتھ کے مقامات بھی شامل ہیں۔