اشتہار

بھارتی کرکٹر کی اہلیہ کیساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے کپتان نتیش رانا کی اہلیہ کے ساتھ سڑک پر افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرکٹر نتیش رانا کی اہلیہ سانچی مرواہا رانا کو 4 مئی کی شب اُس وقت دو نامعلوم ملزمان نے ہراساں کرنے کی کوشش کی جب وہ اکیلی گھر جا رہی تھیں۔

ملزمان نے سانچی مرواہا رانا کی کار کا پیچھا کیا اور ایک موقع پر موٹرسائیکل گاڑی کے آگے کھڑی کر دی۔ بعد میں ملزمان نے کار کو ٹکڑ بھی ماری۔

- Advertisement -

بھارتی کرکٹر کی اہلیہ کیساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا

کرکٹر کی اہلیہ نے گھر پہنچ کر بذریعہ ای میل مقدمے کیلیے درخواست کی تو پولیس نے سامنے سے جواب دیا کہ اب آپ صحیح سلامت گھر پہنچ گئی ہیں تو اس معاملے کو رفع دفع کریں۔

اس مایوس کُن جواب پر جب سانچی مرواہا رانا نے انسٹاگرام پر ویڈیو بنا کر اپلوڈ کی تو پولیس حرکت میں آگئی اور فوراً ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں