اشتہار

بابراعظم کی شاندار اننگز پر بھارتی صحافی نے ویرات کوہلی کو کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ کا آغاز نیپال کے خلاف اپنی شاندار سنچری سے کیا، شائقین کرکٹ کی جانب سے بابراعظم کی بہترین کارکردگی کو سراہا گیا، جبکہ بھارتی اسپورٹس تجزیہ کار بھی اس پرفارمنس پر چپ نہ رہ سکے۔

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے بھارت کے ڈیجیٹل شو ’اسپورٹس تک‘ میں مدعو کئے گئے مہمانوں سے بابراعظم کی شاندار پر فارمنس کے بارے میں سوال کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کا ون ڈے کرکٹ کیرئیر دیکھا جائے تو انہیں پاکستان کیلئے رنز بنانے کی مشین کہنے میں کوئی حرج نہ ہوگی۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ یہ نہ دیکھیں کہ بابراعظم کے سامنے کون سی ٹیم تھی، بلکہ یہ دیکھیں کہ پاکستانی کپتان بابراعظم کے آخری 100 رنز 57 گیندوں پر ہیں جس پر بلا جھجھک یہ کہا جاسکتا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ رنز کیسے بنائے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ آسان نہیں ہوتا، مگر بابر اعظم نے اپنے پہلے میچ میں 100 سے زائد رنز کرڈالے، نیپال کے خلاف میچ کے ذریعے جو پاکستان ٹیم اور بابر اعظم چاہتے تھے وہ انہوں نے حاصل کرلیا۔

بھارتی صحافی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی پرفارمنس سے اور بابر نے اپنے 151 رنز سے بھارتی بلے بازوں چاہے وہ ویرات ہو یا پھر روہت ہو، ان کو سمجھادیا کہ دیکھ کر سامنے آنا، انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ان کی ٹیم کو جس تڑکے کی ضرورت تھی بابر نے اپنی پرفارمنس سے وہ لگا دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں