اشتہار

انڈس موٹر کمپنی کا پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں ٹویوٹا برانڈ آٹو موبائلز بنانے والی انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا پلانٹ 10روز کیلئے مکمل طور پر بند کردے گی۔

ترجمان نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو لکھے لیٹر میں کہا ہے کہ تمام تر حالات کی روشنی میں کمپنی نے پروڈکشن پلانٹ کے حوالے سے یہ فیصلہ 20 دسمبر سے 30 دسمبر تک کیلئے کیا ہے، جس کی بڑی وجہ درآمدات کی منظوری سے متعلق تاخیر ہے۔

انڈس موٹرکمپنی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے سی کے ڈی کٹس منگوانے پر عائد پابندی کے باعث کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے فیصلے کی وجہ سے خام مال کی درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے، کمپنی کے پاس خام مال نہیں ہے کہ پلانٹ یومیہ بنیاد پر چلایا جاسکے۔

کمپنی کی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ان کی سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی جس کے سبب وہ کاروں کی پروکشن کا عمل جاری نہیں رکھ سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں