اشتہار

مہنگائی نہ رکنے کا سلسلہ جاری : کن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کے باعث ملک میں مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، گزشتہ ایک ہفتے میں 22اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

اس حوالے سے متعلقہ ادارہ بیورو شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعد اد و شمارجاری کردیے ہیں جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح29.42فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مرغی کی قیمت میں5.89فیصد کا اضافہ ہوا، پیاز4.45فیصد اور باسمتی چاول2.04فیصد مہنگے ہوئے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی1.31،نمک1.08،واشنگ سوپ2.30فیصد مہنگا ہوا، آگ جلانے والی لکڑی 1.27فیصد مہنگی ہوئی۔

اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے ٹماٹر28.71، آلو16.63، انڈے2.64فیصد سستے ہوئے، خوردنی گھی کا2.5کلو کا ڈبہ0.65 فیصد سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دال مسور0.61،دال ماش0.44،دال چنا0.22فیصدسستی ہوئی، کوکنگ آئل کے5کلو کے ڈبے کی قیمت میں0.32فیصد کمی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں