تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

نواز شریف کے انٹرویو کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حالیہ انٹرویو کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ہفتے کو پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بھائی حسن نواز کے دفتر میں کچھ من پسند صحافیوں کو مدعو کیا اور نواز شریف کا انٹرویو کرایا۔

مسلم لیگ (ن) نے انٹرویو خود ریکارڈ کیا اور اتوار کو میڈیا پر نشر کرنے کے لیے پیش کیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ من پسند صحافیوں کو انٹرویو کی ریکارڈنگ کرنے کی اجازت نہیں تھی، انہیں ہدایت تھی کہ نواز شریف سے کوئی مشکل سوال نہ پوچھیں جائیں۔

انٹرویو میں شریف خاندان کی مظلومیت ظاہر کرنے والے سوالات کا کہا گیا۔ انٹرویو کے دوران مریم نواز بار بار ہدایات دیتی رہیں۔ نواز شریف کے جواب کئی بار ری ٹیک کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -