تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

قرض پروگرام بحالی کیلئے پاکستان آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر ماننے کو تیار

اسلام آباد : قرض پروگرام بحالی کیلئے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کے لیے شرح سود مزید 2 فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہ ہوسکا، آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کے لیے شرح سود مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے شرح سود 4 فیصد تک بڑھانے کی نشاندہی کی تھی، پاکستان نے ایک ہی مرتبہ 4 فیصد اضافے سے انکار کیا تھا۔

پاکستان نے 2 قسطوں میں شرح سود مہنگائی کے حساب سے متعین کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور آئی ایم ایف نے مہنگائی کے حساب سے شرح سود مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

آئی ایم ایف نے نشاندہی کی تھی کہ پاکستان میں شرح سود مہنگائی کےحساب سے کم ہے۔

آئی ایم ایف کا شرح سود میں مزید 2 فیصد اضافے پر دباؤ ہے ، جس کے بعد اسٹیٹ بینک 4 اپریل کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس بلائے گا اور مانیٹری پالیسی کمیٹی میں شرح سودکا جائزہ لے گا۔

آئی ایم ایف قرض پروگرام بحال کرنے کیلئے شرح سود مزید 2 فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نےآئی ایم ایف سے4مرتبہ ایم ای ایف پی پراتفاق کیا اور پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا۔

Comments

- Advertisement -