اشتہار

سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں سب کو انتخابی مہم چلانے کی آزادی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کی نگراں حکومت کی جانب سے لاہور میں آج دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے اسے اپنی انتخابی مہم روکنے کے خلاف کارروائی قرار دیے جانے پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا ہے،

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی آزادی ہے۔

- Advertisement -

محسن نقوی نے مزید لکھا کہ ہم نے آج کے لیے ریلیاں اور سیاسی سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔ آج پی ایس ایل کا میچ ہے جس کے لیے ٹیم کی نقل وحرکت کے لیے منصوبہ بندی کا اعلان پہلے کیا تھا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار (آج) اپنی زیرقیادت زمان پارک سے انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس اعلان کے فوری بعد ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

ہفتے کی شب پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی جب کہ آج صبح پولیس کے ساتھ رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کو چیلنج کردیا اور اس کے خلاف الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں