اشتہار

انٹرنیشنل میڈیا بھی پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کی نشاندہی کرنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انٹرنیشنل میڈیا بھی پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کی نشاندہی کرنے لگا، بی بی سی کا کہنا ہے کہ تندور سے ایک روٹی 25 روپے اور نان 30 روپے میں مل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آٹا غریب کی پہنچ سے دور ہونے لگا، برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے پاکستان میں روٹی کی بڑھتی قیمتوں پر رپورٹ شائع کردی۔

بی بی سی نے پاکستان کے ادارہ شماریات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے دسمبر کے آخری ہفتے میں بیس کلو تھیلے کی قیمت میں دو سو روپے سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا کہ گیس کی بندش اورکم پریشرنے لوگوں کی دشواریوں میں اوراضافہ کردیا ہے اور لوگ روٹی کے لیے تندور کا رُخ کرتے ہیں۔

بی بی سی کا کہنا ہے کہ تندور سے ایک روٹی پچیس روپے اور نان تیس روپے میں مل رہا ہے۔

خیال رہے پاکستان میں دسمبر 2022 میں مہنگائی کی شرح 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 24.50 فیصد پر پہنچ گئی، ایک ماہ کے دوران پھل، انڈے اور گندم کی قیمتوں میں کئی فیصد اضافہ ہوا۔

مہنگائی کی شرح نومبر 2022 میں 23.8 فیصد پر تھی ، دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں پچھلے ماہ کی نسبت 0.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں