اشتہار

کراچی : ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی عمیر بجاری کیخلاف مقدمہ درج، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس وردی میں عادی مجرم ڈی ایس پی عمیر بجاری کیخلاف گھر میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور واقعے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تفتیشی ٹیم بنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس وردی میں عادی مجرم ڈی ایس پی یوٹی عمیر بجاری کے کارنامہ ایک ایک کرکے سامنے آنے لگے، کراچی کے علاقےاورنگی ٹاؤن میں تاجرکےگھردوکروڑکی ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی عمیرطارق بجاری کوپولیس نےگزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔

جس کے بعد واقعے کا مقدمہ ڈی ایس پی اوراہلکاروں خرم اور فیضان کے خلاف متاثرہ شخص شاکرخان کی مدعیت میں تھانہ پیرآبادمیں درج کرلیا گیا۔

- Advertisement -

مقدمہ ڈکیتی یرغمال بنانے اور اغوا کی دفعات کے تحت درج ہوا جبکہ ایف آئی آر میں دیگریونیفارم اور سادہ لباس 20 اہلکاربھی شامل ہیں۔

مدعی مقدمے نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن میں سینیٹری کے ہول سیل کا کام کرتا ہوں، 19 تاریخ کو مسلح افراد رات 2 بجکر 20 منٹ پر داخل ہوئے، 15 سے 20 ملزمان پولیس یونیفارم اور سادہ لباس میں تھے، ملزمان پولیس موبائل ،مہران کار اور موٹر سائیکلوں پر آئے تھے۔

مدعی شاکر کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلحہ کی تلاشی کا کہہ کر گھر میں داخل ہوئے، ملزمان نے گھر کی تلاشی لی اور ہمیں کمرے میں یرغمال بنا دیا ، مسلح افراد نے 2 کروڑ روپے 70 سے 80 تولہ سونا، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان جمع کیا ساتھ مجھے اور میرے بھائی عامرکو رقم اور سامان کیساتھ موبائل میں ڈال کر لے گئے، ہمارے منہ پر کپڑا ڈال دیا جس کی وجہ سے ہم کچھ نہیں دیکھ سکے، جس کے بعدٓہمیں بلوچ کالونی پر چھوڑ دیا اور نقدی اور زیورات لے کر فرار ہو گئے۔

واقعات کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی نے چھ رکنی مشترکہ تفتیشی ٹیم بنادی ہے، جس کی سربراہی ایس ایس پی ویسٹ مہروز علی کریں گے، تفتیش ڈی ایس پی کمال نسیم کے سپردکی گئی ہے، ٹیم میں ایس پی انویسٹی گیشن بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں