تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

آئی فون کے نئے موبائل اور جدید اسمارٹ واچ

کیلی فورنیا: ایپل کمپنی نے جدید فیچرز سے آراستہ ایکس سیریز کے تین نئے سیٹ متعارف کرادیے جن کا ڈسپلے، اسٹوریج اور کیمرے ماضی کے مقابلے میں جاندار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کی جانب سے نئی پراڈکٹ متعارف کرانے کے حوالے سے گزشتہ روز مرکزی دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک نے اسمارٹ واچ اور ایکس سیزیز کے نئے موبائلز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ایپل کی جانب سے آئی فون ایکس سیریز کو جاری رکھنے کا اعلان بھی سامنے آیا، ٹم کک نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ متعارف کرائے جانے والے نئے سیٹس کو  ایکس ایس، ایکس ایس میکس اور ایکس آر کا نام دیا گیا۔ آئی فون کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ سیٹس جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہیں اور ان کی اسکرین پرانے فونز کے مقابلے میں دگنی ہیں۔

تینوں نئے ماڈلز کی قیمت گزشتہ فونز سے زیادہ رکھی گئی ہے جبکہ ایکس ایس اور ایکس ایس میکس میں صارفین کے لیے سب سے بڑی اسٹوریج کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

ایکس ایس اور ایکس ایس میکس گزشتہ سال متعارف کرائی گئی سیریز کا تسلسل ہیں جس میں چہرے کو شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی شامل ہے۔

ایکس ایس کے فیچرز اور قیمت

ایکس ایس کی اسکرین 5.8 انچ جبکہ اس کی ریم 4 جی بی اور اسٹوریج 64 جی بی سے لے کر 512 گیگا بائٹس تک ہے، اس کی قیمت 999 ڈالر مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد بنتی ہے۔

ایکس میکس کے فیچرز اور قیمت

ایکس ایس میکس آئی فون کی جانب سے بنائے جانے والے ماڈلز میں اب تک کا سب سے بڑا اور مہنگا موبائل ہے جس کا اسکرین ڈسپلے 6 انچ ہے جبکہ اس کی ریم 4 جی بی اور اسٹوریج 64 سے لے کر 512 جی بی تک ہے، اس فون کی قیمت 1099 ڈالر مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد بنتی ہے۔

ایکس آر کے فیچرز اور قیمت

آئی فون کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے فون ایکس آر دیگر کے مقابلے میں کم قیمت اور جاذب نظر ہے، اسے منفر رنگ پیلے اور مرجان میں پیش کیا گیا جس کی اسکرین 6.1 انچ جبکہ یہ المونیم باڈی پر بنایا گیا ہے۔

ایپل کے نئے سیٹ کی ریم 3 جی بی جبکہ اسٹوریج 64 سے لے کر 256 گیگا بائیٹس تک ہے۔

آئی فون کے تینوں نئے فونز میں تیز رفتار پراسیسر، بڑی اسکرین اور زیادہ پکسل والے کیمرے شامل کیے گئے، علاوہ ازیں انتظامیہ کی جانب سے اسمارٹ واچ بھی متعارف کروائی گئی جو منفرد حیثیت کی حامل ہے۔

اسمارٹ واچ

جدید اسمارٹ واچ نہ صرف امراض قلب کی پیچیدگی کی فوری تشخیص کرسکتی ہے بلکہ اس گھڑی کو پہننے والا شخص کہیں گرجائے اور کچھ دیر تک حرکت نہ کرے تو ایمرجنسی سروسز کو مطلع کرنےکی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

Comments

- Advertisement -