تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ایران نے امریکا کے دشمن ملک سے جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کرلیا

تہران: ایران نے امریکا کے سب سے بڑے حریف ملک روس سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس جنگی طیارے (سخوئی ایس یو 35) خریدنے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ایرانی میڈیا کا حوالہ دے کر بتایا کہ ایس یو 35 جنگی طیارے ایران کیلیے قابلِ قبول ہیں اور معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

روس نے اب تک اس کی تصدیق نہیں کی جبکہ انتہائی اہمیت کے حامل معاہدے کی تفصیلات بھی سامنے نہیں لائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی کچھ دیگر ممالک کے ساتھ بھی فوجی طیارے خریدنے کی بات چیت چل رہی ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف جنگ اور مغربی دباؤ کے تناظر میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی سے تہران میں ملاقات کے دوران قریبی تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -