تازہ ترین

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

ایرانی ڈیزل اسمگلرز نے سندھ بلوچستان ٹریفک معطل کرا دی

جیکب آباد: ایرانی ڈیزل اسمگلرز نے سندھ بلوچستان ٹریفک معطل کرا دی، سندھ کے شہر جیکب آباد کے جمالی بائی پاس پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے ٹرک کھڑے کر کے روڈ بلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز نے جیکب آباد میں بائی پاس روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا، احتجاج کے باعث سندھ بلوچستان کے لیے ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔

ایس ایس پی سمیر نور چنہ کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ سے روکنے پر ڈیزل کے اسمگلروں نے روڈ بلاک کیا ہے، انھوں نے کہا کہ اسمگلر کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں، ڈیزل کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں دیں گے، نہ ہی ان کی بلیک میلنگ میں آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -