اشتہار

سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں جنگ ختم؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب اور یمن کے درمیان 8 سال طویل جنگ ختم ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے۔

العربیہ کے مطابق سعودی عرب اور عمانی وفد حوثی باغیوں سے مذاکرات کے لیے آئندہ ہفتے یمن روانہ ہوگا جس میں جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کی جائے گی۔

سعودی اور عمانی وفد یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں سے ملاقات کرے گا اور مستقل جنگ بندی کے لیے ممکنہ اقدامات پر غور کرے گا۔

- Advertisement -

العربیہ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں مستقل جنگ بندی کا معاہدہ طے پائے گا جس سے جنگ کا خاتمہ ہوگا۔

فریقین میں اتفاق رائے ہوا تو عیدالفطر سے قبل جنگ بندی معاہدے کا اعلان متوقع ہے۔ گزشتہ عرصے کے دوران سعودی عرب کی جانب سے یمن پر عائد پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں