تازہ ترین

ملک میں معاشی ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معیشت بگاڑنے والوں کے خلاف ماہرین کا کمیشن بننا چاہیے جبکہ ملک میں معاشی ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دن رات معیشت کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر جون تک 10 ارب ڈالر تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں گندم، کھاد اسمگل ہوتا تھا وہاں اب ڈالر اسمگل ہوتا ہے طارق باجوہ نے بتایا کہ ایک وین ایک سال میں دو ارب ڈالر کیش لے کر پشاور جاتی ہے، ایک سال میں ان کی سیکیورٹی وین ساؤتھ سے نارتھ دو ارب ڈالر لے کر جاتی ہے۔ دو ارب ڈالر نارتھ جارہا ہے تو ظاہر ہے یہ اسمگل ہورہا ہے اسے بھی چیک کریں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ میں کہتا تھا کہ چارٹر آف اکنامی ہونی چاہیے لیکن اب انہیں چارٹر آف اکنامی کی یاد آتی ہے کیا یہی پاکستان نہیں تھا جو دنیا کی 24ویں معیشت تھا۔

یہ پڑھیں: اسحاق ڈار کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج

انہوں نے کہا کہ حکومت آنی جانی ہے آج ہم ہیں کل کوئی اور ہوگا، کہتے ہیں استعفیٰ دو کیوں دو بھائی کون ہو تم؟ آپ سے ریونیو جمع نہیں ہوا بیمار ہوکر باہر جاکر بیٹھ گئے ہو۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ میری تنخواہ بھی چیریٹی میں جاتی ہے اپنے ملک کے لیے سب کچھ کررہا ہوں اس طرح کی باتیں نہ کریں جس سے ملک کو نقصان ہو۔

Comments

- Advertisement -