اشتہار

اسحاق ڈارسے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چھٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے اسحاق ڈار کی طبی رخصت کی درخواست منظورکرتے ہوئے ان سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا جواب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس رہے گا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے بدھ کی رات دو نوٹیفیکیشن جاری ہوئے جن میں سے ایک اسحاق ڈار کی چھٹی کی منظوری کے حوالے سے ہے جبکہ دوسرا اسحاق ڈار سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لینے کا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اسحاق ڈار کو وفاقی وزرا اور وزیر مملکت کی چھٹی اور استحقاق سے متعلق 1975 کے قانون کے سیکشن 17 (1) کے تحت رخصت دی گئی ہے۔

- Advertisement -


اسحاق ڈار نے وزارت سے سبکدوشی کیلئے وزیراعظم کو آگاہ کردیا


خیال رہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے سے متعلق ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے۔

قومی احتساب بیورو نےاسحاق ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنت کے لیے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔


اسحاق ڈار مفرور ملزم قرار


یاد رہے کہ دو روز قبل احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کے سلسلے میں عدالت میں پیشی کے لیے اسحاق ڈار کی اٹارنی اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں مفرور قرار دے دیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں