اشتہار

عمران خان سے کس صورت میں مذاکرات ہوسکتے ہیں؟ اسحاق ڈار نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان قوم سے معافی مانگیں تو مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان سے مذاکرات کے لیے نواز شریف کو بھی منانا پڑے گا وہ کہتے ہیں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں سے بات نہیں ہوسکتی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دشمن تو چاہتا ہے کہ پاکستان میں افرا تفری اور انتشار ہو، شواہد سے لگ رہا ہے عمران خان نو مئی کے واقعات میں ملوث ہیں اگر ثابت ہوجاتا ہے تو کوئی قانون سے بالاتر نہیں سزا ضرور ملے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جو نو مئی کے واقعات میں ملوث ہے اسے نہیں چھوڑا جائے گا حکومت کے پاس رپورٹ تھی کہ یہ لوگ تربیت یافتہ ہیں، حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، 9 مئی کے واقعات کے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی گرفتار ہوسکتی ہے کہ کسی کی اہلیہ آسمان سے نہیں اتری، 9 مئی کے واقعات میں ملوث خواتین کو بھی رعایت نہیں مل سکتی، سفارتکاروں کو ملٹری کورٹ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق تمام شرائط پوری کردی ہیں، وہ پوچھ رہا ہے کہ سیاسی استحکام کب آئے گا، عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کے سیاسی حالات پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالرسےمتعلق کچھ کردارہیں جن کاوقت آنےپربتاؤں گا، ڈالرسےمتعلق ان کاکرداروں کاابھی نہیں بتاسکتا ملک کونقصان ہوگا، ہرروزڈیفالٹ کی باتیں ہوتی ہیں جس سےملک کونقصان ہورہاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں