تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’عالمی بینک پاکستان کو 2 ارب ڈالرز فراہم کرے گا‘

اسلام آباد: سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی بینک پاکستان کو دو ارب ڈالرز فراہم کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بنہا سین اور ان کی ٹیم نے ملاقات کی جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کنٹری ڈائریکٹر نے وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

وزیر خزانہ نے کنٹری ڈائریکٹر کو سیلاب سے ہونے والی تباہی سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ حکومت ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ناجی بنہا سین نے کہا کہ عالمی بینک متاثرہ علاقوں میں ہنگامی کارروائیوں کے لیے مالی اعانت کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالر کے فنڈز مختص کر رہے ہیں تقریباً 1.5 بلین ڈالر کے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر خزانہ نے مختلف منصوبوں میں عالمی بینک کی اعانت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقتصادی ترقی کیلئےعالمی بینک کی مدد کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Comments

- Advertisement -