تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

اسلام آباد خودکش حملہ کیس : جے آئی ٹی تشکیل، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کے لئے چیف کمشنر نے جے آئی ٹی کی منظوری دے دی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد کے چیف کمشنر محمد عثمان نے جے آئی ٹی کی منظوری دیدی۔

اس حوالے سے 5رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی بطور چیئرمین کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ممبران کے طور پر آئی ایس آئی، آئی بی کے گریڈ 18کے افسران شامل ہوں گے، اس کے علاوہ آئی جی اسلام آباد کی نامزدگی پر پولیس آفیسر جےآئی ٹی کا ممبر ہوسکیں گے۔

ایس ایچ او سی ٹی ڈی اور مقدمہ کا تفتیشی آفیسر بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہونگے، جے آئی ٹی اسلام آباد خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرے گی۔

مزید پڑھیں : اسلام آباد میں خود کش دھماکا، پولیس اہلکار شہید

واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے تھے، خود کش دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔

اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی، پولیس جوانوں نے چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا، جس کے بعد گاڑی رکتے ہی خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔

Comments

- Advertisement -