تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

اسرائیل نے ایران سے صرف 8 منٹ کے فاصلے پر سفارتخانہ کھول لیا

اسرائیل نے ایران کی سرحد کے انتہائی قریب ترکمانستان میں سفارتخانہ کھول لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں نئے اسرائیلی سفارتخانے کا افتتاح کر دیا ہے۔

یہ سفارتخانہ ایرانی سرحد سے انتہائی قریبی علاقے میں واقع ہے۔ یہاں تک کے اشک آباد کے مضافاتی علاقے ایرانی سرحد سے ملے ہوئے ہیں۔

اسرائیل کا نیا سفارتخانہ ایران سے 17 کلومیٹر دور ہے جس کی مسافت قریباً 8 منٹ بتائی جارہی ہے۔

تین دہائیوں میں کسی بھی اسرائیلی وزیر خارجہ کا ایسے ملک کا یہ پہلا دورہ ہے جس کا شمار دنیا کے سب سے بند ممالک میں کیا جاتا ہے۔

1994میں اسرائیل نے شمعون پیریز کو سفیر مقرر کیا تھا لیکن وہ اپنا کام ہوٹلوں اور عارضی دفاتر میں کرتے تھے۔

Comments

- Advertisement -