اشتہار

’اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کا اسکول دھماکے سے اُڑا دیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین کارروائی میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کا ٹھکانہ کہہ کر اقوام متحدہ کے اسکول کو دھماکے سے تباہ کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جارحانہ اور وحشتناک کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی ریلیف اور ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک اسکول کو دھماکے سے اڑانے کی ویڈیوز دیکھی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس خونخوار جنگ میں فریقین کو وہاں موجود اقوام متحدہ کے مراکز کی تمام تفصیلات دستیاب ہونے کے باوجود بھی اسکول پر حملہ کیا گیا۔

فلپ لازارینی کا کہنا تھا کہ تمام عوامی مقامات، اسکول اور اسپتالوں کو بین الاقوامی قوانین کے تحت امان حاصل ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے بہت ہی غضب ناک ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ پر بمباری کی وجہ سے اسرائیل کی حمایت ختم ہونے لگی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن نے خبردار کیا کہ اسرائیل غزہ پر مسلسل بمباری کی وجہ سے عالمی برادری کی حمایت کھونے لگا ہے۔

بائیڈن نے واشنگٹن میں ایک مہم کی فنڈ ریزنگ تقریب میں کہا کہ وہ اس حمایت سے محروم ہونا شروع کر رہے ہیں، نیتن یاہو کو اپنی سخت گیر حکومت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ نیتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں