اشتہار

صیہونی فوج رفح میں کیا کرنے جارہی ہے؟ اسرائیلی چینل کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی چینل کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے منصوبہ بنایا ہے کہ وہ رفح میں موجود دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو جنوبی اور وسطی غزہ کے کیمپوں میں بسانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ آپریشن چار تا پانچ ہفتے جاری رہ سکتا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیا کے علاقے کو خطرناک جنگی زون قرار دیتے ہوئے نئے انخلاء کا حکم دیا ہے۔

- Advertisement -

اسرائیلی چینل کی جانب سے یہ انکشاف ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب رہائشیوں نے کہا تھا کہ منگل کے روز اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اپنے حملے بڑھا دیئے ہیں۔

وسطی اور جنوبی علاقوں میں فضائی حملوں اور ٹینکوں کی گولہ باری کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں بے گھر متاثرین پناہ لئے ہوئے تھے۔

حماس کے دفتر کی منتقلی پر قطر کا واضح پیغام

حماس کے میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ٹینک گزشتہ رات غزہ کی پٹی کے شمالی کنارے پر بیت حانون کے مشرق میں ایک بار پھر گھس آئے لیکن شہر میں زیادہ دیر نہیں رکے اور روانہ ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں